سول ہسپتال بیلہ کو ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی فراہمی

14 جون ، 2024

بیلہ ( نامہ نگار ) سول ہاسپٹل بیلہ کو ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم چیئرمین میونسپل کمیٹی شاہجہان شاہ امیناڑی نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جام آف لسبیلہ جام کمال خان اور ممبر صوبائی اسمبلی میر زرین خان مگسی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبد الحکیم موندرہ ، ڈاکٹر عبد الرشید لاسی ، وائس چیئرمین میر مبشر عزیز کھوسہ ، کونسلر طارق علی بلوچ ، کونسلر حاجی محمد صدیق بلوچ ، نصیر احمد رونجھو ، احسن شفیع و دیگر بھی موجود تھے۔