کوہلو: کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے‘ عوامی حلقے

14 جون ، 2024

کوہلو ( نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی پرانے ریٹ کے مطابق کرایہ وصول کیا جارہا ہے حکومت کی طرف سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کوہلو ٹو کوئٹہ2200 روپے،کوہلو ٹوسبی1300،کوہلو ٹو رکنی 600،کوہلو ٹو بارکھان 300،کوہلو ٹودکی800روپے وصول کئے جارہے ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایوں میں کمی کے احکامات جاری کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔