چمن دھرنے کے شرکا کے مطالبات تسلیم کئے جائیں‘افغان قومی موومنٹ

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) افغان قومی موومنٹ کے پریس ریلیز میں پاک افغان سرحد پر آمد و رفت کیلئے پاسپورٹ کی شرط کیخلاف صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے بیان میں چمن میں دھرنے کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کو معاشی طور پر تباہ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔