لیویز آفیسران اور اہلکاروں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا‘ ڈی سی جھل مگسی

14 جون ، 2024

گنداواہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے لیویز آفیسران اور اہلکاروں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا فرائض میں غفلت برداشت نہیں حاضری یقینی ہے بصورت دیگر محکمانہ کارروائی ہو گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گنداواہ نوتال سڑک پر قائم لیویز چوکیوں اور تھانوں کا دورہ کرنے کے بعد آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلع میں امن برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے جائیں لیویز منظم فورس ہے جرائم میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جرائم پیشہ عناصر کسی کے دوست نہیں ہوسکتے بلکہ معاشرے کے ناسور ہیں انھوں نے ہدایات جاری کیں ضلع کے تمام لیویز تھانوں اور چوکیوں میں نظم وضبظ کی پابندی کی جائے ر صفای و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے عید کے دوران نوتال گنداواہ روڈ سمیت تمام شاہراہوں پر گشت بڑھایا جائے۔