کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام پیر کو صوبائی رہنماء حضور بخش بنگلزئی کی قیادت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حضور بخش بنگلزئی و دیگر نے کہا کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار سمیت دیگر امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ، شدید گرمی میں بلوچستان کے گرم علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی سے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ایک جانب بجلی نہیں دوسری جانب بھاری بھرکم بل بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کا نوٹس لیکر عوام کو ریلیف دئے ۔
کوئٹہ کیسکو نے صارفین کی سہولت کے لئے بجلی سے متعلق شکایات کے اندراج اور ازالے کیلئے ہیلپ لائن 118متعارف کرائی...
تربت میئر تربت بلخ شیر قاضی کی زیر صدارت میئر آفس میونسپل کارپوریشن میں اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر نعمان...
کوئٹہ جامعہ بلوچستانکے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی نشستہوئی جس کے دوران این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء...
کوئٹہانجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے پر فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہپاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی کرپشن...
ہرنائی میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر و لیپروسی بلائنڈنس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت حکومت کیزیر نگرانی ڈی ایچ کیو...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھنا...
نوکنڈی ریکوڈک مائننگ کمپنی نے اپنے منصوبے سے ملحقہ علاقوں میں قائم کمپنی کے تعاون سے چلنے والے اسکولوں سے...