خضدار:ویگن الٹ جانے سے 10 افراد زخمی

14 جون ، 2024

خضدار(نامہ نگار ) تحصیل وڈھ کے علاقہ مینار چڑھائی کے مقام پر کراچی سےکوئٹہ جانے والی پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر گئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد مزید علاج کے لئے ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا زخمیوں کا تعلق کوئٹہ اور خضدار سے ہے۔