بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ اور مراکز قائم کرنیکی ناکام، ٹی ٹی پی کا کمانڈر سہولت کاروں سمیت گرفتار

14 جون ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ اور مراکز قائم کرنےکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ۔کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے تنظیم کا انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد کمانڈر جو شوری ٰکا اہم کارکن بھی ہے بلوچستان پہنچ گیا ہے اور یہاں ٹی ٹی پی کے مراکز قائم کر نے کی کوشش کر رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی بلوچستان میں اپنے مراکز قائم کررہی ہے سہولت کاروں کی نشاندہی پر آپریشن کرتے ہوئے اہم کمانڈر کو گرفتار کر کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے مراکز قائم کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے تانے بانے اندرونی اور بیرونی دہشت گروں سے ملتے ہیں قانو ن نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے باعث دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جلد ہی گرفتاریاں کر لی جائے گی ۔