کوئٹہ ( خ ن ) صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بورڈ) کا دسواں اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری خوراک اصغر حریفال ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کے علاوہ انجمن تاجران و چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اتھارٹی کے مختلف مالی امور ، خالی آسامیوں پر تقرری ، ہیومن ریسورس میں اضافے ، نئی عارضی آسامیوں کی تخلیق اور موجودہ فوڈ سیفٹی آفیسرز ، لیب ٹیکنالوجسٹ اور فوڈ سیفٹی سپر وائزرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔ صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر و مؤثر بنانے اور ضلعی سطح پر انسپیکشن ٹیموں کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے اصلاحاتی عمل و ضروری اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ، اس ضمن میں دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لا کر مربوط حکمت عملی کے تحت صوبہ بھر کے تمام علاقوں کی عوام تک صحت بخش و محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا، صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے کو ہدایت کی کہ ناقص خوراک سے متعلق صارفین کی شکایات کے اندارج کیلئے اتھارٹی کے کمپلین سیل کو مزید فعال اور آسان بنایا جائے اور ساتھ ہی کاروباری حضرات کیلئے بھی کوئی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت وہ اپنے تحفظات حکام تک بہم پہنچا سکیں ۔ انہوں نے اتھارٹی کے گزشتہ اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ فوڈ سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے ، اتھارٹی حکام ناقص خوراک کی فراہمی پر چھوٹے بڑے مراکز کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کرے خصوصاً بڑے یونٹس اور اشیاء خوردونوش کے کارخانوں کی انسپیکشن کیلئے مزید مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔
کوئٹہجمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا...
کوئٹہ ایس ایس پی سبی میں ہونے والے گھر پر دستی بم حملے پر فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سٹی سمیت تین سب...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا خلیل احمد صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ...
کراچی سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے1لاکھ 91ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔محکمہ صحت کےا عداد وشمار کے...
لاہور آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ وہ اب آٹھویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔...
اقوام متحدہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ان کی جائز جدوجہد...
کوئٹہ محکمہ اینٹی کرپشن نے تربت اور گوادر میں بس ٹرمینل منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمشنر مکران ڈویژن...
کراچی یورپی انٹیلی جنس ذرائع نے چین میں ڈرون تیار کرنے کے خفیہ روسی منصوبے کا انکشاف کیا ہے، ان کے مطابق...