کوئٹہ (نسیم حمید یوسفزئی) ہزارہ ٹائون نالے سے ملنے والی بوری بند لاش ٹیکسی ڈرائیور کی نکلی، سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے شک کی بنیاد پرپہلی بیوی اور بہو کو حراست میں لے لیا جبکہ مقتول کی گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11جون کی شب بروری پولیس کو ہزارہ ٹائون میں امام بارگاہ کے قریب واقع نالے سے بوری بند لاش ملی تھی جسے نامعلوم افراد نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد جسم کے 14ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کے پھینک دی تھی، پولیس نے لاش شناخت کیلئے سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی تھی ،پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کی شناخت ہزارہ ٹائون کے علاقے علی ٹائون کے رہائشی حسین علی حیدری ولد پائند خان کے نام سے ہوئی ہے جو ٹیکسی ڈرائیور تھا ۔مقتول کی گاڑی پولیس نے گزشتہ روز علی آباد کے میدانی سے برآمد کر لی ، ذرائع نے بتایا کہ مقتول نے تین سال قبل دوسری شادی کی تھی دو بیٹے بیرون ملک میں ہیں، دوسری شادی کرنے پر اکثر پہلی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے شک کی بیناد پر پہلی بیوی اور مقتول کی بہو کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔
کوئٹہجمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا...
کوئٹہ ایس ایس پی سبی میں ہونے والے گھر پر دستی بم حملے پر فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سٹی سمیت تین سب...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا خلیل احمد صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ...
کراچی سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے1لاکھ 91ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔محکمہ صحت کےا عداد وشمار کے...
لاہور آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ وہ اب آٹھویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔...
اقوام متحدہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ان کی جائز جدوجہد...
کوئٹہ محکمہ اینٹی کرپشن نے تربت اور گوادر میں بس ٹرمینل منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمشنر مکران ڈویژن...
کراچی یورپی انٹیلی جنس ذرائع نے چین میں ڈرون تیار کرنے کے خفیہ روسی منصوبے کا انکشاف کیا ہے، ان کے مطابق...