خون عطیہ کرنے والوںکا عالمی دن آج منایا جائے گا

14 جون ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن آج 14جون کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین انسانی زندگی کیلئے خون اور خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔