نوجوانوں کی درست رہنمائی حکومتی ذمہ داری ہے‘ راحیلہ درانی

14 جون ، 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نےمحکمہ امور نوجوانان کے زیراہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان میں یوتھ کیریئر ڈویلپمنٹ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان نسل کو درست سمت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہےجس کیلئے وزیراعلیٰ کی قیادت میں حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی رہی ہےآکسفورڈ یونیورسٹی میں بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ کا معاہدہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہےجس سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانی ہوگی اس موقع پر وی سی بلوچستان یونیورسٹی ظہور بازئی، سیکرٹری کھیل و امورنوجوانان طارق قمربلوچ، سیکرٹری فشریز ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عباس علی کھوسہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی و زیر تعلیم نے کہاکہ نوجوان ٹیکنالوجی کے دورمیں اب موبائل کے ذریعے بھی آسانی کے ساتھ پیسے کماسکتے ہیں نسل نو میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے اس موقع پر پینل ڈسکیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مقررین نے طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کاروبار کرنے پر بھی زور دیا اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئےسیکرٹری کھیل و امور نوجوانان طارق قمر بلوچ کا کہناتھا کہ محکمہ امور نوجوانان بلوچستان کے نوجوانوںکی صلاحیتوں میں مزید انکھار پیدا کرنے کیلئے ٹھوص اقدامات کررہاہے آخر میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔