فارم 47کے جعلی نمائندے بدامنی کے ذمہ دارہیں‘نیشنل پارٹی

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کوئٹہ میں بدامنی کے بڑھتےہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہری عدم تحفظ کا شکارہیں انہیں جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے گزشتہ دنوں کلی کمالو سریاب میں دن دیہاڑے نوجوان شاید احمد کا قتل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےشہرخصوصاً سریاب میں ٹارگٹ کلنگ اوراسٹریٹ کرائمز سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہیںبدامنی کے ذمہ دار فارم 47کے ذریعے سریاب کی حقیقی نمائندگی چرانے اورچھیننے والےہیں ترجمان نے کہاکہ ضلع کچھی خصوصاً بھاگ ناڑی کی حدود میں مسافروں کو لوٹنا روز کامعمول بن چکا ہے قومی شاہراہوں پر لوٹ مار کے بعد تشددکانشانہ بنانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کے سوااورکچھ نہیں بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ عوام کاتحفظ یقینی بناکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے۔