تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا

14 جون ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم خلجی کو گرفتار کر کے 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے 15 دن کے لئے جیل بھیج دیا پولیس کے مطابق بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم خلجی نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ٗ مجسٹریٹ اور انتظامی آفیسران کی جانب سے نان بائیوں کے خلاف جاری کریک ڈائون ، تندوروں پر چھاپے، گرفتاریوں اور جرمانوں کے خلاف مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ہمراہ منان چوک پر گزشتہ روز احتجاجی دھرنا دیا تھا جس کے بعد گوالمنڈی پولیس نے بدھ کی شب کواری روڈ پر بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے دفتر میں چھاپہ مار کر محمد نعیم خلجی کو گرفتار کر کے 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کے لئے جیل بھیج دیا۔