بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمارسے مہنگائی کا طوفان آئے گا‘ایچ ڈی پی

14 جون ، 2024

کو ئٹہ ( این این آئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں وفاقی بجٹ کو اعداد و شمار کا کھیل اور عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے عوام و غریب کش بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیاہےکہ مالیاتی اداروں کی زیرنگرانی ان کی شرائط کے مطابق بننے والا بجٹ کسی صورت عوام دوست نہیں ہوسکتا بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے کے خدشات ہیں حکومت نے ٹیکسوں کے دائرہ کار میں توسیع کی بجائے عام ضرورت کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا ہے جس سے عام شہریوں کے متاثر ہونے کے زیادہ امکانات ہے وسائل کے ضیاع کو روکنے کیلئے کسی طرح کا پروگرام نہیں دیاگیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جہاں اضافہ کرکے انہیں ایک طرح کی امید دی گئی تو دوسرے ہاتھ سے ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کرکے ملازمین سے کئی گنا زیادہ وصول کیاجائے گا۔