کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اے این پی کے سابق صوبائی صدر ارواشاد کاکا جی ملک غلام سرور خان اچکزئی کی 18ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کاکا جی ملک غلام سرور خان صحیح معنوں میں فخرافغان باچا خان کے پیروکار رہبر ملی خان عبدالولی خان کے رفیق کار اور رہبرِ تحریک اسفندیار ولی خان کے صلاح کار تھے، شروع دن سے قوم اور وطن کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل فکر باچاخان فلسفہ عدم تشد کے زریعے حل کرنے پر یقین کامل رکھتے تھے، عید الاضحیٰ کے تیسرے دن باچاخان مرکز کاکاجی برمہ کلی پیرعلیزئی میں ان کی 18ویں برسی کی مناسبت سے اجتماع منعقد کیا جائیگا ۔ کارکن اور ذمہ داران بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، صوبائی بیان میں کہا گیا کہ موصوف صحیح معنوں میں شروع دن سے فخر افغان باچاخان کے افکار کا پرچار کرتے رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کار بند رہے، وہ امن رواداری برداشت تحمل کے حامی تھے، تشدد اور نفرت سے نفرت کرتے تھے ان کے رہنما کردار اور جدوجہد کی بدولت عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف قلعہ عبداللہ گلستان میں نمائندہ سیال قوت کے طور پر ابھری بلکہ صوبہ بھر میں پشتونوں کے امنگوں کی ترجمان جماعت کی حیثیت حاصل کر گئی ہے۔ دریں اثنا پارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے صدر ملک حنیف اچکزئی جنرل سیکرٹری جمال الدین کاکڑ نے ملک غلام سرور خان اچکزئی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اجتماع میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہطالبان رجیم میں افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں سرگرم، پڑوسی ممالک کے امن کوشدیدخطرات لاحق ہوگئے افغان...
کراچی کراچی جیسے بڑے شہر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور تفتیشی افسران کی کمی کے باوجود نیشنل سائبر کرائم...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں...
کوئٹہافغان طالبان رجیم کانیافوجداری ضابطہ منظم جبراورآمریت کی علامت ہے ،قابض طالبان رجیم کانیاعدالتی نظام...
کوئٹہپاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ ہوشربا اور غیر معمولی اضافے اور ملک بھر...
کراچی شوبزنس کی جادو نگری کی شہزادی رمشا خان نے ساتھی فنکار خوشحال خانکے ساتھ بیاہ رچالیا۔ تفصیلات کے مطابق...
بیروت لبنان کے صدر اور وزیر اعظم نے گزشتہ روز اسرائیل کے ساتھ دہائیوں میں پہلے براہ راست مذاکرات کی تیاریوں...