سودی بجٹ میں تعلیم صحت اورترقی کیلئے کچھ نہیں‘جماعت اسلامی

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے والے 18کھرب کے بجٹ میں سود کی ادائیگی کیلئے دس کھرب روپے مختص کرکے تباہی کاراستہ ہموار کیا گیا۔ تعلیم ،صحت اورترقی کیلئے بجٹ میں نہ ہونے کے برابررقم جبکہ دفاع 2200ارب حکومتی لاڈلوں سپرلاڈلوں کیلئے 840ارب رکھ کر عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر دی گئی سودی بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں آئی ایم ایف اور ان کے آلہ کارکیلئے سب کچھ رکھ دیا گیا ملک کو حقیقت میں دیوالیہ کرکے حکمرانوں آئی ایم ایف کے ملازمین کیلئے سونے کی چڑیابنادی گئی ہے حکومتی سطح پر اخراجات کم کرنے کے بجائے شاہ خرچی ومفت خوری کیلئے 840ارب رکھ دیے گیے جو لمحہ فکریہ ہے ۔