کوئٹہ ( پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی جانب سے محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کوئٹہ شہر کے پولیس تھانے اس وقت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کے کمین گاہوں، مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں جہاں سے جرائم پیشہ، چوروں ، ڈکیتوں ، منشیات فروشوں کی سرپرستی کیجارہی ہے اور وہ لوگ جو ان جرائم پیشہ عناصر کے لوٹ مار کا نشانہ بن رہے ہیں ان کی نہ ہی کوئی اطلاعی رپورٹ درج کی جاتی ہے نہ کوئی ایف آئی آر اور نہ ہی ان متاثرین کو پولیس تھانوں کے اندر آنے کیلئے چھوڑا جاتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی پہلے بھی نشاندہی کراچکی ہے پارٹی کے کارکن روزانہ کی بنیاد پرسماجی خدمت کے غرض سے عوامی مسائل کے حل متاثرین کے ساتھ پولیس تھانوں میں رہنمائی ، مدد وتعاون اور جرائم پیشہ عناصر کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے آجی پویس، پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں اور پولیس تھانوںمیں بارہا شکایات درج کرنے میں پیش پیش رہی ہیں ، لیکن بدقسمتی سے پولیس جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سماجی رہنمائوں ، متاثرہ لوگوں کی تضحیک وتذلیل کرنے کے ناروا عمل کی مرتکب ہورہی ہے انہیں دھونس دھمکیاں دینے ، تھانے سے بند کرنے اور باہر نکالنے کے ناروا اقدامات کسی صورت نیک شگون نہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے گزشتہ روز پارٹی کے ضلعی رہنماء خالق شہید پولیس تھانے میں علاقے میں سٹریٹ کرائمز ، چوری ڈکیتی جیسی وارداتوں میں ملوث عناصر خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ لیکر گئے تھے اور اس دوران خالق شہید پولیس تھانے کے ایس ایچ او نہ نہ صرف بدتمیزی کی ، ان کی تضحیک وتذلیل اور پولیس تھانے میں ان کے آنے پر پابندی کا کہتے ہوئے اہلکاروں کے ذریعے انہیں پولیس تھانے سے باہر کرنے کا ناروا اقدام اٹھایا ۔ اس طرح کے اقدامات سے پولیس پر سے عوام کے اعتماد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے ۔خالق شہید پولیس تھانے کے ایس ایچ او اس وقت بھی تمام جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مل کران کی سرپرستی کررہے ہیں اور انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے عوام کی تائید وحمایت سے کرپٹ عناصرکی نشاندہی اور ان کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔
کوئٹہجمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا...
کوئٹہ ایس ایس پی سبی میں ہونے والے گھر پر دستی بم حملے پر فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سٹی سمیت تین سب...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا خلیل احمد صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ...
کراچی سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے1لاکھ 91ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔محکمہ صحت کےا عداد وشمار کے...
لاہور آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ وہ اب آٹھویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔...
اقوام متحدہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ان کی جائز جدوجہد...
کوئٹہ محکمہ اینٹی کرپشن نے تربت اور گوادر میں بس ٹرمینل منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمشنر مکران ڈویژن...
کراچی یورپی انٹیلی جنس ذرائع نے چین میں ڈرون تیار کرنے کے خفیہ روسی منصوبے کا انکشاف کیا ہے، ان کے مطابق...