کروڑوں روپے اسپیڈ منی کی تقسیم پر ایف بی آر افسران میں جھگڑے کا معاملہ، جے آئی ٹی قائم

14 جون ، 2024

لاہور(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور میں اسپیڈ منی کی تقسیم کے اسکینڈل پر معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے اسپیڈ منی کی تقسیم پر ایف بی آر افسران میں جھگڑا ہوا تھا، افسران کے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر گولی بھی چلی تھی۔ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ تین رکنی جے آئی ٹی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے متعلقہ افسران کے ریکارڈ کیلئے ایف بی آر ہیومن ریسورس سیکشن کو نوٹس بھیج دیا ہے۔