الیکشن ٹربیونلز تقرری معاملہ الیکشن کمیشن کاسپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنیکی تجویز پر غور

14 جون ، 2024

اسلام آبا( طاہر خلیل ) اسلام آباد میں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ الیکشن ٹربیونلز تقرری معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کی تجویز پر غور کر رہا ہے ،جمعرات کو الیکشن کمیشن کےا جلاس میں جاری معاملات پر غور کیا گیا ، اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جا سکتا ہے ، اس ضمن میں متعلقہ قانونی ماہرین سے تجویز پر کام کرنے کیلئے کہا گیا ۔