روسی حملے کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ اتحادی فوجی تیار رکھنے کا ہدف عبور کرلیا، نیٹو

14 جون ، 2024

برسلز (اے ایف پی)اتحاد کے ایک سینئر عہدیدار نے گزشتہ روز بتایا کہ نیٹو ممالک نے 3لاکھ فوجیوں کو تیار رکھنے کے ہدف کو باآسانی عبور کر لیا ، کیونکہ اتحاد روس کے خطرے سے نبرد آزما ہے۔نیٹو کے رہنماؤں نے 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں اتفاق کیا کہ وہ افواج کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ کریں، جواتحادی کمانڈرز 30 دنوں کے اندر تعینات کر سکتے ہیں۔