بجٹ غریب آدمی کے خون کاآخری قطرہ نچوڑ دےگا‘مولانامخلص

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلیٰ مولانامیاں محمداجمل قادری جنرل سیکرٹری مفتی احمدعلی ثانی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال امیر پنجاب اورامیر سندھ مولانا سید عزیز احمد شاہ امروٹی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بننے والا بجٹ غریب عوام کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ رہا ہے ٹیکسوں کے ذریعےآنے والی رقم حکمران طبقے اوراشرافیہ پر خرچ ہورہی ہےرہنمائوںنے کہاکہ معاشی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے باعث ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوا ہے تمام بوجھ عام آدمی پر ڈال دیاگیاہے بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود اورترقی وخوشحالی کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کی بجائے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیاگیا ہے ۔