گاڑی چوری کرنے کا الزام ، ایس ایچ او بجلی گھر اور اس کے ڈرائیور کا جوڈیشل ریمانڈ

14 جون ، 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشنل مجسٹریٹ نے گاڑی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ایس ایچ او بجلی گھر اور اس کے ڈرائیور کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار ایس ایچ او بجلی گھر ملک آصف اور ڈرائیور محمد حسن کو گزشتہ روز کو جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں پیش کیا عدالت سے پولیس کی استدعا پر دونوں کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔ واضح رہے کہ سول لائن پولیس نے جناح روڈ سے 7روز قبل چوری ہونے والی گاڑی پشین اسٹاپ کے قریب واقعہ پارکنگ سے برآمدکی تھی پارکنگ ملازم نے انکشاف کیا تھا کہ پارکنگ سے برآمد ہونے والی گاڑی ایس ایچ او بجلی گھر اور اس کے ڈرائیور نے کھڑی کی تھی جس پر ڈی آئی جی کو ئٹہ نے ایس ایچ او بجلی گھر ملک آصف اور اسکے ڈرائیور کو گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا تھا ۔