ہنہ بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زرغون تھانے کا کانسٹیبل جاں بحق

14 جون ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہنہ بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زرغون آباد تھانے کا کانسٹیبل شہید ہو گیا پولیس لائن میں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی آئی جی پولیس اور دیگر افسران نے شرکت کی پولیس کے مطابق نواکلی مدرسہ روڈ کا رہائشی زرغون آباد تھانے کا کانسٹیبل ضیا الحق گزشتہ روز ہنہ بائی پاس پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضرروی کارروائی کے بعد میت پولیس لائن لے جائے گئی جہاں نماز جنازہ ادا کئی گئی نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ٗ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ ٗ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان میدوخیل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔