جناح ٹائون : نوجوان نے خنجر کے وار کر کے خالو کو ہلاک ، خالہ کو زخمی کر دیا

14 جون ، 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جناح ٹائون میں نوجوان نے خنجر کے وار کر کے خالو کو ہلاک جبکہ خالہ کو زخمی کر دیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے آلہ قتل تحویل میں لے لیا پولیس کے مطابق جناح ٹائون میں رہائش پذیر واپڈا کے سابق چیف انجینئر محمد اشرف خان ترین اپنے گھر میں تھے کہ جمعرات کی شام ان کی سالی کا بیٹا کامل خان ان کے گھر آیا آتے ہی خالو سے تکرار شروع کر دی اسی دوران اس نے خنجر کے وار کر کے خالو محمد اشرف خان ترین کو ہلاک جبکہ خالہ کو زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامل خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے آلہ قتل تحویل میں لے لیا پولیس نے بتایا کہ واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ۔