بجٹ میں تاجر اورمتوسط طبقے کو جان بوجھ کرنظرانداز کیاگیا‘جمعیت

14 جون ، 2024

کوئٹہ(پ ر) جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین اور دیگر نے کہا ہے کہ بجٹ آئی ایم ایف کا فراہم کردہ سبق ہے جو پڑھ کر سنایا گیا بجٹ اعدادو شمار کا ہیر پھیر اور لفظوں کا گورکھ دھندا ہے جس میں حکومت نے تاجر برادری اور متوسط طبقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا تاکہ مرضی کے ٹیکس قوم پر مسلط کئے جاسکیںبجٹ کوکسی صورت عوام دوست نہیں کہاجاسکتا رہنمائوںنے کہاکہ بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس کی وجہ سے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا محال ہو جائے گا دریں اثناء ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق مولانا عبد الرحمن رفیق نے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس آج تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے ۔