بلدیہ عظمیٰ کی گاڑی تلے آکربچی ،کارالٹنے سے راہگیرجاں بحق

14 جون ، 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)میو ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ کے باہر بلدیہ عظمیٰ کی گاڑی کی ٹکر سے4سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ، بچی ایمرجنسی وارڈ کے باہر فٹ پاتھ پر کھیل رہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی ۔ منا واں کے علا قہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی راہگیر22سالہ بلال موقع پر دم توڑ گیا ،3افراد زخمی ہوگئے۔