بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیررقم مختص،صوبائی وزراء

14 جون ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر،خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہاہےکہ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے صوبے میں ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ سرکاری سکولوں کے انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت ان تمام امور پر شفاف طریقے سے خرچ ہوگا ۔صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جو صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے5446 ارب روپے مختص کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ بے شک زراعت کی بہتری اور کاشتکاروں کی ترقی ملکِ پاکستان کی خوشحالی کی ضامن ہے۔ قومی جی ڈی پی کا 23 فیصد اور پاکستان کی کل افرادی قوت کا 37 فیصد حصہ زراعت کے شعبے سے منسلک ہے بلال یاسین نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کئے گئے سالانہ تاریخی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے آج ایوان میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات / قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کا عوام دوست بجٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور اُن کی پوری ٹیم کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا۔