وفاقی کے بعد صوبائی بجٹ بھی مایوس کن رہا،جاوید قصوری

14 جون ، 2024

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے وفاقی کے بعد صوبائی بجٹ بھی مایوس کن دیا ہے۔ بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ وفاقی و صوبائی بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ پر نوازشات ختم کرنے کی بجائے، پاکستان کے 98فیصد غرباء پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔