پول سے کرنٹ لگنے سے بھائی جاں بحق، بہن زخمی،لواحقین کااحتجاج

14 جون ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)شا لیما ر کے علاقہ سنگھ پورہ میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی چھوٹی بہن بھی زخمی ہوگئی علی حسن اپنی چھوٹی بہن زویا کے ساتھ بازار جارہا تھا کہ بجلی کے پول سے کرنٹ لگا ۔ اہل علاقہ نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ علی حسن دو بھائی اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا، علی حسن کا والد محنت مزدوری کرتا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ لیسکو کی طرف سے کھمبوں میں کرنٹ آنے کا معاملہ حل کرنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔