100 لفظوں کی کہانی

اداریہ
14 جون ، 2024
کوشش ……مبشر علی زیدی
اس ماہ بجلی یا گیس کا بل ادا نہیں کروں گا۔
پچیس ہزار کی نئی بیسی ڈال لوں گا۔
تیس ہزار کسی رشتے دار یا پڑوسی سے قرض لوں گا۔
کسی دوست یا کولیگ کو پندرہ بیس ہزار کا چونا لگائوں گا۔
گھر کے راشن میں چار پانچ ہزار کی ہیرا پھیری کروں گا۔
ڈوڈو بیٹھا بڑبڑا رہا تھا۔
میں اس کی خود کلامی سنتا رہا۔
پھر ٹہوکا دے کر پوچھا،
یہ کن چکروں میں پڑے ہو؟
ڈوڈو نے کھسیا کے کہا،
میری آمدن ہے تیس ہزار اور خرچے ہیں ایک لاکھ تیس ہزار۔
بجٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔