لاہور(خبر نگار)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں ،عملی سیاست میں آگے بڑھیں،ملک میں چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے،جمہوری اداروں کو مستحکم کئے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا،تعلیم اور انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، یک نصابی تعلیمی نظام ہی معاشرتی تفریق کو ختم کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے آل پاکستان سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں موجود مادرپدر آزاد معاشرت کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین،ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی انتہاءپسندانہ سوچ خطے کی سالمیت کےلے خطرہ ہے ۔کانفرنس میں محمد نوید قادری، محمد اشرف قادری ، حافظ محمد ذیشان قادری،سید فدا حسین شاہ سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔
لاہورنائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یکم مئی...
لاہور وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہاہے پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ قیمتوں پر روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنا...
لاہورپنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے 50ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی...
لاہور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر، عامر خان نے کہاہے کہ عوامی خدمت تسلسل...
لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 79واں سنڈیکیٹ اجلاس بدھ کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی...
لاہورصوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہاہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہراؤں کی بحالی...
لاہور نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہپاکستان اور ایران کا مسئلہ...
لاہورعقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ، ملک میں بڑھتی قادیانی سرگرمیاں روکنےکیلئے متفقہ لائحہ عمل طے...