کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ اتوار کو لوڈر ہل میں آئر لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے ۔ پاکستان کی ورلڈکپ مہم موسم، قسمت اور دعا پر منحصر ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ابتدائی تین میں سے ایک میچ جیتا ہے اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔ لیکن جمعے کو اس بات کا فیصلہ ہوسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو وطن واپسی کے لئے سامان پیک کرنا ہے یا ابھی قسمت آزمانی ہے۔ اتوار کو آئرلینڈ کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ جمعے کو امریکا اور آئر لینڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔ تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش کی صورت میں امریکا کو ایک پوائنٹ ملے گا اور وہ سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا ۔ اس طرح پاکستان کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ پروگرام کے تحت لوڈر ہل میں ہوں گے اس موقع پر میچوں کو کسی اور گرائونڈ یا شہر منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کیلئے مشکل یہ ہے کہ فلوریڈا میں شدید بارشوں کےباعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لوڈرہل میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے، پاکستان نے آئرلینڈ کےخلاف اہم میچ فلوریڈا میں ہی کھیلنا ہے۔ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔ نیپال اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لوڈرہل سے جانے اورآنے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹس کی منسوخی سے سری لنکن ٹیم بھی فلوریڈا میں پھنس کررہ گئی ہے اسے ویسٹ انڈیز کے لئے سفر کرنا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعرات کی صبح فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا اور سورج نکل آیا مسلسل ہونیوالی بارش کا سلسلہ صبح سے تھما ہوا تھا تاہم دن بھر90 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کہیں کہیں مطلع صاف ہے۔ گروپ اے سے بھارت نے تینوں میچ جیت کر سپر ایٹ کے لئے کوالی فائی کرلیا ہے۔ امریکا نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔ پاکستان اور کینیڈا نے تین تین میچ کھیلے ہیں ایک ایک جیتا اور دو دو میں شکست ہوئی ہے۔ آئرلینڈ کو امریکا اور پاکستان کے خلاف بقیہ دو میچ کھیلنا ہیں۔ اسے دو میچوں میں بھارت اور کینیڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ کینیڈا کے بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔
لاہورتحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قرآن اور...
لاہور مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایات پر پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کی جانب سے ایک...
لاہورمرکز عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور میں قائم مقام امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا صفی اللہ کی آمد،...
کراچی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر بھارتی فیلڈنگ اور خاص طور پر انتہائی خراب کیچنگ کو تنقید کا نشانہ...
گوجرانوالہ،وزیرآباد ٹریفک حادثہ میں کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ریونیو ڈویژن، حکومت پاکستان نے سول سرونٹس رولز 2020تحت اختیارات کا...
ٹوکیوجاپان کی عالمی شہرت یافتہ بھاری مشینری بنانے والی کمپنی Komatsu نے بلوچستان کے علاقے ریکوڈِک میں تانبے اور...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی...