کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزبان ویسٹ انڈیز نے فیورٹ نیوزی لینڈ کو13رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔ جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے 9 وکٹ پر 149 رنز کے جواب میں ناکام ٹیم 136 رنز بناسکی۔ پاور پلے کے 6 اوورز کے اندرویسٹ انڈیز کے 22 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ساتویں اوور میں 30 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ شرفین ردرفورڈ نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ ٹرینٹ بولٹ نے 3 جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2،2 وکٹ لیے ۔ کیویز جواب میں9 وکٹ پر 136 رنز ہی بنا سکے۔ گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے، فن ایلن نے 26 جب کہ مچل سینٹنر نے ناقابلِ شکست 21 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف نے 19 رنز دے کر 4، گڈاکیش موتی نے 25 رنز دیے اور 3 کھلاڑی پویلین بھیجے ۔ ادھر گروپ ڈی میں بنگلہ دیش نے حیران کن کم بیک کرتے ہوئے نیدرلینڈ کورنز سے 25 رنز سے شکست دے دی۔ کنگز ٹائون میں نیدرلینڈ نے 8وکٹ پر 134 رنز بنائے۔ ایک موقع پر نیدرلینڈ جیت کی جانب گامزن تھا پھر یکایک چھ رنز پر چار وکٹ گرنے سے بازی پلٹ گئی۔ بنگلہ دیش نے دوسری کامیابی کیساتھ سپرایٹ کیلئے امکانات کوروشن کرلیا ہے۔ ارشاد حسین نے33رنزدیے اور ایک اور اوور میں تین وکٹ حاصل کئے ۔ سائی برینڈ 33 ، وکرم جیت سنگھ 26، اسکاٹ ایڈورڈز 25 اور مائیکل لیوت نے 18 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے وہ پلیئر آف دی میچ قرارپائے۔ تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہورسی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ٹی ڈی سی پی چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے 20ویں ایڈیشن کا کوالیفائنگ مقابلہ ہوا جس...
اسلام آباد چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پاکستان کسٹمز نے...
لاہورپاکستان کی معروف کھاد ساز کمپنی ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈنے انتہائی فخر کے ساتھ آدم جی انشورنس...
لاہورپاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 44پاکستانی نوجوانوں کی اموات کے...
لاہورپنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ انسانیت نے "برائیوں کا...
کراچیبرطانوی شہزادی نے ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی،ویلز کی شہزادی برطانیہ کی کیٹ نے کہا کہ وہ...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ناجائز منافع کمانے...