عوام پرمہنگائی ،بجلی،گیس پٹرولکی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاںگرائی جارہی ہیں ،ن لیگ

29 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک سید توصیف شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ این اے 133کا معرکہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، موجودہ نا اہل حکمران ملک کا بیڑہ غرق کرنے آئے ہیں،سلیکٹڈ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی،انہیں جانا ہو گا۔آج مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،موجودہ حالات میں عام آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے،ملک میں لاقانونیت، بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔ صبغت اللہ سلطان،سید توصیف شاہ،سواتی خان سمیت دیگر کی موجودگی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔