کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ ترکیہ اور امریکا نے ایف-16 جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، امریکا نے اس معاہدے کو ترکی کی جانب سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق سے مشروط کر دیا تھا، واشنگٹن نے مہینوں کے مذاکرات کے بعد 23 ارب ڈالر کے معاہدے کی اجازت دی۔ترک وزارت کے ذرائع نے بتایا، "معاہدے پر دستخط ہو گئے تھے اور دونوں اطراف کے وفود تفصیلات کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں۔" معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے ایف-16 طیارے ملیں گے اور اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے گذشتہ ہفتے ترکیہ کی جانب سے نئے ایف-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں "ایک اہم پیش رفت" کا خیرمقدم کیا اور انہیں "صرف قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کیلئے دستیاب اب تک کے جدید ترین ایف-16 طیارے" قرار دیا۔ محکمے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، "ترکیہ کے ساتھ سکیورٹی شراکت کیلئے امریکا کے مستقل عزم کی تازہ ترین مثال"۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب تک ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی دستاویزات واشنگٹن نہیں پہنچ گئیں، امریکا نے اس سودے کی اجازت نہیں دی۔ ترکیہ کی پارلیمنٹ نے ایک سال سے زیادہ تاخیر کے بعد جنوری میں سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی جو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے باوجود مغربی ممالک کے لئے پریشانی کا باعث بنا۔ ایردوان آئندہ ماہ واشنگٹن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شامل ہونے والے ہیں۔ انہیں گذشتہ ماہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ مذاکرات کیلئے ملاقات کرنا تھی لیکن وقت طے ہونے کے مسائل کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ یہ وائٹ ہاؤس میں ان کی پہلی ملاقات ہونا تھی۔
راولپنڈی ابرار حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی سی ڈی راولپنڈی تعینات کردیاگیا،ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن کرائم...
اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کا باضابطہ...
استنبولتُرک سماجی کارکنوں اور کازِ فلسطین سے وابستہ ہمدردوں نے استنبول میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے دو خصوصی طیار ے تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستا ن کے راستے...
ٹیکسلا نیشنل بینک کی جولیاں برانچ نے تمام دکانداروں کے لیے جدید اور آسان بینکنگ سہولت متعارف کروا دی ہے۔...
کراچیجاپان آئی ٹی ویک 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح، جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نےکہا ہے کہ...
کراچی چاند کے گرد تاریخی مشن مکمل، آرٹیمس ٹو خلا باز بحفاظت زمین پر واپس، خلائی کیپسول کی بحرالکاہل میں...
اسلام آباد پارلیمانی سیکرٹر ی برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹردانیال چوہدری نےکہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر...