ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا مطالبہ

14 جون ، 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے پنشنرز نے وزیراعظم شہباز شریف سے ای او بی آئی پنشن میں سو فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ ای او بی آئی پنشنوں میں کم از کم تنخواہ کے برابر اضافہ کیا جائے۔