2مویشی چور گرفتار، 35 لاکھ کے جانور برآمد

14 جون ، 2024

دولتالہ(نمائندہ جنگ) تھانہ مندرہ اور پولیس چوکی سکھو نےکارروائی کرکےمویشی چوری کی واردات میں ملوث 2 رکنی گروہ گرفتار کرکے 35 لاکھ مالیت کے مویشی اورکیری ڈبہ برآمدکر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشترکہ کارروائی میں ملزم فیصل اور بشیر سے مویشی اور کیری ڈبہ برآمد کر کےمقدمہ درج کرلیا گیا۔