شہری قتل‘ طالب علم جاں بحق‘ زخمی چل بسا

14 جون ، 2024

حطار‘ راولپنڈی‘ کلر سیداں(نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ جنگ) تھانہ مکھنیال کی حدود ھلی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نےمرکزی ملزم یعقوب کو 3گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جہانزیب علی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ کلر سیداں دوبیرن روڈ میں فائرنگ سے زخمی کنڈیکٹر ارباب مجید راولپنڈی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دریں اثناء نالہ کانسی کلر سیداں سے کٹا ہوا انسانی سر ملا ہے۔