دو گینگ سمیت درجنوں سماج دشمن گرفتار

14 جون ، 2024

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) درجنوں سماج دشمنوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی گئیں۔ تھانہ کینٹ نے راہزنی کی واردات کرنیوالے 4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ عمر گینگ کے 3ملزمان گرفتار 2موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔ 4ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہومی سائیڈ یونٹ اور تھانہ لوئی بھیر سواں گارڈن میں فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم حسن جمال گرفتار کر لیا گیا۔ 2اشتہاری اور چیک ڈس آنر‘ بجلی چوری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔