تقریب تقسیم اعزازات‘ ایوارڈ یافتگان کی موجودگی باعث افتخار ہے‘ حسن ناصر

14 جون ، 2024

اسلام اباد (جنگ نیوز) اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام قومی تقریب تقسیم اعزازات کے دوسرے دن مہمان خصوصی حسن ناصر جامی وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن‘ مہمان اعزاز منیر بادینی تھے۔ صدر نشین ڈاکٹر نجیبہ عارف نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ وفاقی سیکرٹری حسن ناصر نے ایوارڈ یافتہ ادیبوں شاعروں کی موجودگی کو باعث افتخار قرار دیا۔ تقریب میں سنیٹر فرحت اللہ بابر ار سنیٹر رضا ربانی بھی شریک تھے۔