اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی ڈیجیٹل سوفیسٹی کیشن‘ نئی جدت کا آغاز

14 جون ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ’’سائبر سکیورٹی ڈیجیٹل سوفیسٹی کیشن‘‘ کے نام سے ایک نئی جدت کا آغاز کر دیا گیا۔ کیمروں، ڈیجیٹل سرویلنس اور اے آئی فیچرز کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار‘ پکار 15کی کالز پر ایف آئی آرز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔ آئی جی سید علی ناصر رضوی نے پولیس کی 50دنوں کی کارکردگی پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 92 خطرناک جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار 21کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ آئی جی سے پاکستان میں متعین مصر کے سفیر اور چائنیز انرجی انٹرنیشنل گروپ کے سینئر عہدیدار نے بھی ملاقات کی۔