آئیسکو کی طرف سے چھ گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہریوں کا احتجاج

14 جون ، 2024

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) آئیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نےشہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔دن بھر میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر عوام کو اس سے لاعلم رکھا گیا ہے جس پرشہریوں میں شدید احتجاج کیا ہے۔صارفین کا مؤقف ہے کہ حکومت کی طرف سے وافر بجلی کی پیداوار کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے کچھ پاور پلانٹس میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی طلب و رسد میں فرق آیا ہے جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔