پارکنگ پلازہ کیلئے مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی 16کنال اراضی کی تجویز

14 جون ، 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیرصدارت مری ڈیویلپمنٹ پلان جائزہ اجلاس میں پارکنگ پلازہ کیلئے مری ایمپروومنٹ ٹرسٹ کی 16کنال کی جگہ کی تجویز سامنے آئی ہے جہاں ابتدائی طور پر 324گاڑیوں کو پارکنگ کی سہولت ملے گی۔ لینڈسلائنڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے جیو ٹیکنیکل فزبیلٹی سٹڈی شروع کرائی جا رہی ہے۔