افریقی ماہرین چشم کیلئے تربیتی پروگرام

14 جون ، 2024

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) او آئی سی کے افریقی ممبر ممالک میں نابینا پن کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوشش میں کامسٹیک ،اسلامی ترقیاتی بینک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ ہسپتال نے او آئی سی کے افریقی رکن ممالک کے ماہرین امراض چشم کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے،پروگرام سے نابینا پن کو روکنے،علاج کرنے، زندگیوں اور کمیونٹیز کو تبدیل کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔