بابر اعظم اپنی کارکردگی و کپتانی سے انصاف نہیں کرسکے ،انضمام الحق

14 جون ، 2024

کراچی ( نمائندہ جنگ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے دوسری بار کپتانی تو قبول کر لی ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی اور کپتان کی حیثیت سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔کپتان کو کئی بار اختیارات نہیں دیئے جاتے انہیں اختیارات لینا پڑتے ہیں لیکن بابر اعظم اختیارات نہیں لے رہے ، اس کا ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔ سابق ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم 5 سالوں سے مسلسل کپتان ہیں، چند ماہ کیلئے کپتانی سے ضرور ہٹے لیکن کبھی انکا احتساب نہیں ہوا۔ بابراعظم جعلی کنگ ہیں، انکے اعداد و شمار مجھ سے بھی خراب ہیں؟ بابر کیساتھ سوشل میڈیا پر میرا موازنہ کیا جارہا ہے، وہ نہیں بنتا۔