کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ اتوار کو لوڈر ہل میں آئر لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے ۔ پاکستان کی ورلڈکپ مہم موسم، قسمت اور دعا پر منحصر ہے۔ جمعے کو اس بات کا فیصلہ ہوسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو وطن واپسی کے لئے سامان پیک کرنا ہے یا ابھی قسمت آزمانی ہے۔ اتوار کو آئرلینڈ کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ جمعے کو امریکا اور آئر لینڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔ تاہم شدید بارشوں کی وجہ سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔ بارش کی صورت میں امریکا کو ایک پوائنٹ ملے گا اور وہ سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا ۔ اس طرح پاکستان کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ پروگرام کے تحت لوڈر ہل میں ہوں گے اس موقع پر میچوں کو کسی اور گرائونڈ یا شہر منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ فلوریڈا میں شدید بارشوں کےباعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لوڈرہل میں سیلابی صورتحال بن چکی ہے، پاکستان نے آئرلینڈ کےخلاف اہم میچ فلوریڈا میں ہی کھیلنا ہے۔ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔ نیپال اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ لوڈرہل سے جانے اورآنے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ فلائٹس کی منسوخی سے سری لنکن ٹیم بھی فلوریڈا میں پھنس کررہ گئی ہے اسے ویسٹ انڈیز کے لئے سفر کرنا ہے۔ جمعرات کی صبح فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا اور سورج نکل آیا مسلسل ہونیوالی بارش کا سلسلہ صبح سے تھما ہوا تھا تاہم دن بھر90 فیصد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، امریکا نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔ پاکستان اور کینیڈا نے تین تین میچ کھیلے ہیں ایک ایک جیتا اور دو دو میں شکست ہوئی ہے۔ آئرلینڈ کو امریکا اور پاکستان کے خلاف بقیہ دو میچ کھیلنا ہیں۔ اسے دو میچوں میں بھارت اور کینیڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ کینیڈا کے بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔
اسلام آباد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت ججز کی تعداد 20سے 30 کرنے کی منظوری...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ، اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد وزیراعظم کی سٹیرنگ کمیٹی برائے جیمز سٹونز کے اہم اجلاس میں مختلف اصلاحات پر اتفاق رائے کرتے ہوئے...
اسلام آ باد سینٹ کی قائمہ کمیٹی ہائوسنگ اینڈ ورکس نے جی سکس کے فلیٹس پر پولیس اہلکاروں کے غیر قانونی قبضے پر...
اسلام آباد وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈیوژن/ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے سیکرٹری مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا سُہروردی نے سینیٹ فنکشنل کمیٹی میں تحریکِ انصاف کے...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر بھار تی وفد کا پاکستان نہ آ نے کا فیصلہ ، آن لائن شرکت کا...
اسلام آباد یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ جن کی تقرری وزارت خارجہ میں سیکرٹری کی حیثیت سے ہوچکی...