چیئرمین سی ڈی اے ون ونڈو حاضری یقینی بنانے‘ ڈیجیٹل تشہیر ٹیکنیکل کمیٹی قائم

14 جون ، 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ون ونڈو کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سہولیاتی مرکز میں تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو ون ونڈو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ڈیجیٹل تشہیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈیجیٹل تشہیر کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔