ملک کی بگڑتی آب و ہوا کے خطرات کو کم کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، رومینہ خورشید

14 جون ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان جہاں موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص ہیٹ ویوز اور سیلاب کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے وہاں موجودہ حکومت ہر طرح کے پالیسی اقدامات کر رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام قومی سیمینار ’’ڈیزاسٹر ریسیلینٹ پاکستان‘‘ سے خطاب کر تے ہوئےرومینہ خورشید عالم نے کہاکہ ملک کی بگڑتی ہوئی آب و ہوا کے خطرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکومت نے پہلے ہی پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے موسمیاتی کارروائی کو ترجیح دی ہے۔