اسلام آباد(خالد مصطفی ) وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ٹیکسوں کے بوجھ سے بھاری بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ، بھاری ٹیکس بجٹ کےبعد حکومت کا عوام کو ریلیف ، اتوار سے پیٹرول 9.28 ، ڈیزل 4.04روپے سستا کرنے پر غور ، عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخ گر گئے ، پیٹرول259.08اور ڈیزل 266.20روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ، شہریوں کو پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار ریلیف ملے گا ، مٹی کا تیل 169.61روپے ، لائٹ ڈیزل 153.25 روپے فی لیٹر ، نئی قیمتوں کا اطلاق 16جون سے ہوگا ، عالمی منڈی میں ڈیزل 90ڈالر اور پیٹرول 84ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بین لاقوامی منڈیوں تیل کے دام گرنے سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرول کی قیمت 9.28روپے فی لیٹر کم کرکے 259.08روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موجودہ نرخ268.36روپے فی لیٹر ہے ۔ ڈیزل کے دام 270.22روپے سے 4.02روپے کمی کے ساتھ 266.20روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئی قیمتیں آئندہ پندرہواڑے16جون 2024سے لاگو ہوں گی ۔ گزشتہ یکم مئی کے بعد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے ۔ جو مسلسل چوتھی بار ریلیف ہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے کمی کے ساتھ 169.61روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے ۔ لائٹ ڈیزل کے دام 4.07روپے کمی کے ساتھ 153.25روپے فی لیٹر ہو جائیں گے۔ اس وقت پیٹرول پر انٹر نل فریٹ ایکوالائزیشن مارجز(آئی ایف ای ایم ) پیٹرول پر 7.83اور ڈیزل پر 3.73روپے فی لیٹر ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی وجہ ایران اور اسرائیل کے درمیان محدود جنگ کا خاتمہ اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں پر یمن کے باغی حوثیوں کے حملوں کا رک جانا بتایاجاتا ہے ۔ اس سے زیادہ اہم بین الاقوامی منڈیوں میں ڈیزل کے نرخ کم ہو کر90ڈالرز اور پیٹرول کے دام 84ڈالرز فی بیرل ہوجانا ہے ۔ تا ہم پیٹرول پر پر یمئیم 9.59ڈالرز اور ڈیزل پر6.5ڈالرز فی بیرل ہے ۔ تا ہم یورپ میں لوگ جون اور جولائی میں تعطیلات منانے جانے کے لئے اکثر اپنی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ۔جس سے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اس لئے یورپ میں اس دوران قیمتوں میں اضافے کا امکان رہے گا۔
اسلام آباد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیف فنانس افسر آئی ٹی ڈویژن ضیاء الدین کاسی کو ڈائریکٹر...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ سعودی عرب پر جاتے ہوئے پاکستان کا معمول کا کمرشل فضائی روٹ استعمال...
کراچی جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ...
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان، عالمی میڈیا کے...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعرات کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔...
اسلام آباد ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے 18 ویں اجلاس کے دوران پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر...
اسلام آباد وفاقی حکو مت نے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا...
اسلام آباد ملک کے 23؍ سرکاری اداروں نے گزشتہ دس سال کے دوران قومی خزانے کا 55؍ کھرب روپے کا نقصان کیا ہے، اور...