جنگ میڈیا گروپ کی ایجوکیشن ایکسپو طلبہ و اساتذہ کی توجہ کا مرکز

14 جون ، 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی، نامہ نگار) پاکستان کی سب سے بڑی جنگ میڈیا گروپ کی ایجوکیشن ایکسپو طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ایجوکیشن ایکسپو میں کنسلٹنٹس نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبہ کی رہنمائی کی۔ ایجوکیشن ایکسپو میں 41 سے زائد ملکی غیر ملکی جامعات، ایجوکیشن کنسلٹنس، ایجوکیشن و کیریئر کونسلرز نے شرکت کر کے طلبہ و طالبات کو ان کی دلچسپی کی فیلڈ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ گزشتہ روز جنگ میڈیا گروپ کی ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد اسلام آباد کے فائیوسٹار ہوٹل میں کیا گیا جس کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کیا اس موقع پر ایجوکیشن ایکسپو کے روح رواں سرمد علی اور امجد علی بھی موجود تھے۔ ایجوکیشن ایکسپو کی خاص بات انٹرنیشنل یونیورسٹی اور کنسلسٹٹ نے بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کامیاب ایجوکیشن کے انعقاد اور طلبہ کے لئے بیرون ملک مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے جنگ کی سماجی خدمت کو سراہا۔ اور کہا کہ یسی سرگرمیوں سے تعلیمی اداورں کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو حاصل کرسکیں، ایکسپو میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایکسپو میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، برٹش کونسل، آئیلٹس آرگنائزیشن، قائداعظم یونیورسٹی، راولپنڈی ویمن یوینورسٹی، نمل یونیورسٹی، رفاہ یونیورسٹی، اباسین یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بولٹن، ٹی ایم یوسی، فاسٹ، ہمدرد یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور، آئی وی وائے روٹس، یو ایم ٹی، شہید ذوالفقار علی بھٹو، فاسٹ یونیورسٹی، فائونڈیشن یوینورسٹی، آئی بی اے سکھر، کپس ایجوکیشن سسٹم، کامسٹیس، ہاک ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، آئی سی ایم اے انٹرنیشنل، ورچوئل یونیورسٹی، انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلنس، ای ایف سی، آئی ٹی یونیورسٹی، نیکٹ گلوبل، اے ای او پاکستان و دیگر کنسلٹنس نے بھی اپنے سٹال لگائے۔ تمام سٹالز پر طلبہ و طالبات معلومات لینے میں پرجوش نظر آئے۔ ایجوکیشن ایکسپو کے منظم امجد علی نے بتایا کہ یہ جنگ گروپ کی پندرویں ایکسو ہے یہ ایجوکیشن ایکسپو تمام سات سٹیشن پر منعقد ہوتی ہے اس ایکسپو کے ذریعے طلبہ کو ایک ہی چھت تلے مختلف جامعات اور ایجوکیشن کورسز کے حوالے سے معلومات مل جاتی ہیں اس ایجوکیشن ایکسپو میں پاکستان کی ٹاپ جامعات شرکت کرتی ہیں اس لئے یہ طلبہ کے لئے نہایت ہی مفید ایکپسو ہے۔ ایکسپو میں ہمدرد یونیورسٹی کے کمپیوٹر آرٹ کے طلبہ کے فن پاروں کی نمائش بھی کی۔ ان فن پاروں میں کمپیوٹر آرٹ، مینوئل آرٹ اور نیل آرٹ کے نمونے رکھے گئے تھے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جنگ گروپ کی ایجوکیشن ایکسپو میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے جنگ ایجوکیشن ایکسپو پاکستانی طلبہ کے لئے دنیا کی اعلیٰ جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی کیونکہ ایسی سرگرمیوں سے تعلیمی اداورں کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو حاصل کرسکیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چین کی نامور ٹیک کمپنی کے ساتھ طے شدہ فریم ورک کے تحت ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی، حکومت تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کی پڑھی لکھی ورک فورس دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو دنیا کی اعلیٰ جامعات میں اپنی اعلیٰ تعلیم کے لئے مواقع تلاش کرنے کا ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسی سرگرمیوں سے تعلیمی اداورں کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ ٹیلنٹ کو حاصل کرسکیں۔ یہ ایک ایسی سماجی خدمت اور کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔